پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدلے گا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصوبے کو عدالت میں لے جانا ملک سے غداری ہے ، سی پیک کی تکمیل کیلئے ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا صوبائی مجلس عاملہ ، شورٰی ، ضلعی امراء و نظماء عمومی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 22:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف )کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکسان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا، وزیر اعلی پرویز خٹک کا سی پیک منصوبہ کو عدالت میں لے جانا ملک سے غداری ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے ان شاء اللہ ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا ۔

وہ گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام پنجاب کی صوبائی مجلس عاملہ ، مجلس شورٰی اور ضلعی امراء و نظماء عمومی کے مشترکہ اہم اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔امیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی زیر صدارت جے یوآئی (ف) کا صوبائی اجلاس جامیہ اسلامیہ راولپنڈی منعقدہوا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے بھی شرکت کی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکسان بلکہ خطہ کی تقدیر بدلے گا اور اس کے دور رس نتائج برآمدہونگے جو خطہ پر اثر اندازہونگے، سی پیک منصوبہ کی تکمیل کیلئے ان شاء اللہ ہر روکاوٹ اور ہر سازش کا ڈٹ کا مقابلہ کیا جائے گا مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائدجمعیت کی تجویز پر شروع ہونے والا یہ گریٹ منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد خطے کو امریکہ کی معاشی غلامی سے نجات کا سبب بنے گا اور آج جو قوتیں اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوششیں کر ہی ہیں اور یہ ملک و قوم کی محبت میںنہیں دشمنی میں کر رہی ہیں ، بلوچستان میں درگاہ شاہ نورانی پرہونے والی دہشت گردی بھی اس عظیم منصوبہ کو سپوتاڑ کرنے کی غیر ملکی سازش ہے جسکو ہم نے ملی اتحاد اور بلند حوصلگی سے ناکام بنانا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کے پی کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے حوالے سے کہا کہ سی پیک منصوبہ کو عدالت میں لیجانے والے ملک سے غداری کر رہے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام کے ہوتے ہوئے اس منصوبہ کو کوئی قوت نقصان نھیں پہنچا سکتی ہم اس منصوبے کا ہر حال میں دفاع کریں گے مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے حالیہ دورہ چین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے حوالے چین اس حد تک پر عزم ہے کہ وہ اب کسی روکاٹ کو خاطر میں لانے والا نہیں ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت اپریل 17ء میں صد سالہ یوم تاسیس کے موقع پر جو عالمی اجتماع کرنے جارہی ہے وہ جمعیت کی تاریخ کا ایک منفرد اور ریکارڈ ساز اجتماع ہوگا جس کے مثبت اثرات پورے عالم اسلام اور دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں پر پڑیں گے اور یہ کانفرنس جمعیت علماء اسلام کی قوت کا بھی بھر پور اور شاندار مظہر ہوگی ، جمعیت علماء اسلام اس کانفرنس کی تیاریوں کے لئے پورے ملک میں بھر پور تیاریاں کر رہی ہے اور پنجاب میں بھی اسکی تیاریاں زور و شور اے جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب جمعیت اس سلسلہ میں صوبہ بھر ورکرز کنونشنز اور پیغامِ اسلام کانفرنسیں منعقد کررہی ہے ، فیصل آباد کی کامیاب کانفرنس کے بعد اب 15،دسمبر کو رحیم یارخان کو ایک بہت بڑی پیغام اسلام کانفرنس طے پا چکی ہے جس سے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمن خطاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کے زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد امجد خان،صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی مظہر شاہ اسعدی، مولانا اقبال رشید، مولانا صفی اللہ بھکر،مولانا پیر سید انور شاہ بخاری، مولانا عبدالروف ربانی ، مولانا حبیب اللہ علی پوری ،چوہدری شہباز گجر ایڈوکیٹ ،محمد اقبال اعوان چوہدری ضیاء الحق ، مخدوم زادہ سید زکریا شاہ،پیر سید فیاض شاہ ، مولانا عبدالمجید توحیدی، مفتی شاہد مسعود، فیض محمد ایڈووکیٹ،مفتی عبدالخالق، میاں مظہر نثار، محمد خالد قاضی،مولانا عثمان وٹو، حافظ ابوبکر شیخ، نورخان ہانس ایڈووکیٹ ،اور قاری محمد ابراہیم،مولانا سعید الرحمن سرور ،مولانا شیرزمان ،قاسم خان وردگ ،حافظ محمد قاسم ، قاری حسن معاویہ،مولانا عبدالغفار توحیدی،حافظ عبدالوحید صدیقی ، قاری جمال عبدالناصر،مولانا اشرف گجر،مولانا عبدالحمید تونسوی،ارشد محمود عباسی،مفتی عبدالخالق سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی ۔