ایچ ای سی کے تعاون سے ملک بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی 42 ہزار سے زائد انجمنیں قائم کی گئی ہیں،نیب کی لوگوں کو بدعنوانی سے آگاہی اور تدارک مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا اجلاس سے خطاب
منگل 15 نومبر 2016 22:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے یہ مہم 2016ء میں بھی بھرپور انداز میں جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طبقوں کی تجاویز پر نیب کی آگاہی اور تدارک کی مہم ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں موثر انداز میں اجاگر کیا جا رہا ہے جسے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بدعنوانی سے روک تھام کی مہم بدعنوانی سے انکار کے تحت نیب کی کوششوں سے تمام بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں پر اردو اور انگریزی میں نیب کا پیغام ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر کے کالجوں، یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طالب علموں میں بدعنوانی سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جبکہ اس مقصد کے لئے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 42 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئی ناردرن پائپ لائن، آئیسکو، لیسکو، گیپکو، فیسکو اور کے الیکٹرک کے بجلی اور گیس کے بلوں پر نیب کا پیغام ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ درج کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پوسٹ نے خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کیا جس پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج ہے۔ نیب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تعاون سے تمام 24 لاکھ ڈرائیونگ لائسنسوں پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج ہے۔ پاکستان فلم سینسر بورڈ کے تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں قومی ترانے سے پہلے نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا ویڈیو پیغام پیش کیا جاتا ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اداروں کے اخبارات میں شائع ہونے والے ٹینڈرز پر نیب کا ’’بدعنوانی سے انکار‘‘ کا پیغام درج کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں نیب کی انسداد بدعنوانی حکمت عملی بالخصوص آگاہی اور تدارک مہم اور قانون پر عمل درآمد کیا گیا جو کہ 2016ء میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔ قمر زمان چوہدری نے کہا کہ سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ فریقین کی مدد سے بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔( آچ )متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.