بشام ،درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میںزہریلی گیس بھر جانے سے 3 مزدور جاں بحق

منگل 15 نومبر 2016 22:12

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میںزہریلی گیس بھر جانے سے شانگلہ کے تین مزدور جاں بحق، لا شوں کو آج آبا ئی علا قوں میں پہنچا ئی جا ئیں گی۔تفصیلات کے مطابق یوسی پیرخانہ کے علاقہ نڑیدلے کے 2رہایشی کان کن حنیف اللہ ولد محمد حلیم ،شریف اللہ جبکہ باسی الپورئی کے رہایشی جس کا نام معلوم نہ ہو سکا جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لاشوں کو آبائی گا?ں میں تدفین کیلئے روانہ کردی گئی یوں اس طرح گزشتہ دو ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔شانگلہ کی 70فی صد سے زائدمزدوراپنی بچوں کی پیٹ پالنے کیلئے ملک کے مختلف کوئلہ کانوں میںمزدوری کرتے ہیںاور ہر ماہ ملک کے مختلف کوئلہ کانوں سے مزدوروں کی لاشیں پہنچائی جاتی ہیںابھی تک کوئلہ کان کے ان مزدوروں کی بہتری کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیںکیے گئے حکمران یا تو بے بس نظرآرہے ہیںیا انہیںشانگلہ کے ان غریب مزدوروں کی کوئی فکر نہیںنہ ان غریب اور بے چارے مزدوروں کی بچووں کیلئے فری تعلیم کا کوئی انتظام موجود ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ میں ببٹھے افسران کی کارکردگی بھی صفر ہے متعلقہ ٹھیکیداران سے باقاعدہ کمیشن وصول کرکے بے کار اور خراب مائنوں کو چالو کیاہوا ہے۔ان غریب مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ ظلم کیا گیا اور کیا جارہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ا ن غریب مزدوروں کی بہتری کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیںاور غیر قانونی مائنز کو بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :