مذہبی جماعتوں پر حکومتی پابندیاں بلا جواز ہیں، مدارس اور مذہبی لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن لوگ ہیں ، حکمران استعماری قوتوں کی ایما پر مدارس اور مدارس میں پڑھنے و پڑھا نے والوں کے خلاف ہوچکے ہیں

جمعیت علما اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا حامد الحق حقانی کامدارس واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 22:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سابق رکن قومی اسمبلی جمعیت علما اسلام (س) کے مرکزی رہنما مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں پر حکومتی پابندیاں بلا جواز ہیں مذہبی جماعتوں پر پابندی مسلے کا حل نہیں ہے کیونکہ مدارس اور مذہبی لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ پرامن لوگ ہیں لیکن ہمارے حکمران استعماری قوتوں کی ایما پر مدارس اور مدارس میں پڑھنے و پڑھا نے والوں کے خلاف ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو اہلسنت و الجماعت ضلع نوشہرہ و مدرسہ تعلیم القران کے زیر اہتمام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر شکیل اختر، اہل سنت والجماعت کے صوبائی رہنما علامہ اسلام الدین عثمانی ،اہل سنت والجماعت کے ضلعی صدر قاری عابد شاہ،مفتی اسدآیاز، مفتی سردار علی، قاری اعجاز احمد اور قاری اکمل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مدارس امن کے گہوارے ہیں اور مدارس کا مقصد قال اللہ وقال الرسول ہے انہوں نے مزید کہا کہ مدارس جائز وناجائز میں فرق کی تعلیم دیتی ہے نہ کہ تحریبی اور اسی مقصد کیلئے 16نومبر 2016کو قائدین کے حکم پر یوم دعا کے موقع پر حکومت کو یہ پیغام دیں گے کہ دنیا میں صرف پرامن لوگ اور پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ مدارس میں پڑھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :