تعلیمی اداروں سے کرپشن ختم کرکے دم لیں گے،نوشہرہ ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ا ادریس خٹک

منگل 15 نومبر 2016 22:14

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے ادریس خٹک نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں سے کرپشن ختم کرکے دم لیں گے خان کوہی نظام پور گورنمنٹ کالج کے پرنسپل کے خلاف وزیرتعلیم کو انکوائری کیلئے درخواست دے دی گئی ہے کیونکہ مذکورہ پرنسپل کے خلاف پروفیسرز لیکچرز ،دیگر سٹاف ، طلبائ اور والدین نے پرنسپل کے خلاف کرپشن کے سنگین الزامات لگائیں ہیں جس پر ان کے خلاف محکمہ تعلیم اور صوبائی وزیر تعلیم کو ان کے خلاف انکوائری کرانے کی سفارش کردی گئی ہے تعلیمی ادارے مقدس ادارے ہیں جس میں کسی صورت بھی کرپشن اقرباء پروری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے نوشہرہ پبی اکوڑہ جہانگیرہ میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہے اس لئے جہانگیرہ اور اکوڑہ میں قائم ناجائز تجاوزات اور ہتھ ریڑیاں فوری طورپر ہٹائی جائے اور ہتھ ریڑی والوں کو متبادل جگہ کی فراہمی کیلئے کوششیں کی جارہی ہے ضلع انتظامیہ مین جی ٹی روڈ کے تمام شاہراہوں سے ناجائز تجاوزات ختم کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں رہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج خان کوہی نظام پور کے پرنسپل کے خلاف جو الزامات لگائے گئے ہیں ان کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جارہی ہے اور الزامات ثابت ہونے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے اکوڑہ اور جہانگیرہ کے مین شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک نے بھی ناجائز تجاوزات پربرہمی کااظہار کیا ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے فوری طورپر جہانگیرہ اکوڑہ کے شاہراہوں اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات ختم کریں تاکہ صفائی کانظام بھی بہتر ہوسکے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بعض علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو قابل افسوس ہے ضلع نوشہرہ کو ماڈل اور خوبصورت شہر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :