آرمی چیف کا پہلی مرتبہ اہلیہ کے ہمراہ وزیرستان کا دورہ

muhammad ali محمد علی منگل 15 نومبر 2016 20:38

آرمی چیف کا پہلی مرتبہ اہلیہ کے ہمراہ وزیرستان کا دورہ

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) آرمی چیف نے پہلی مرتبہ اہلیہ کے ہمراہ وزیرستان کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف نے جنوبی اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دورے کے دوران آرمی چیف کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ وزیرستان کے دوروں کے دوران یہ پہلا موقع تھا جب آرمی چیف کی اہلیہ ان کے ہمراہ تھیں۔ آرمی چیف کی اہلیہ نے بھی اس دوران قبائلی خواتین سے ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :