وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ

منگل 15 نومبر 2016 22:15

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سابق صدرآصف زرداری سے ملاقات کیلئے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دو دن کے دورے پر دوبئی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پارٹی کے صدرآصف علی زرداری کو اب تک کی حکومت کی کارکردگی اور ان کی کاوشوں سے حاصل ہونے والے ثمرات سے متعلق بریفنگ دینگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چئیرمین آصف علی زرداری کو بریفنگ میں پی پی حکومت کے ترقیاتی منصوبے جس میں 10بلین روپوں کا کراچی پیکیج جس میں زیادہ تر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز ہوگیا ہے اور کچھ سڑکوں کا کام شروع ہونا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دبئی میں پی پی پی پی صدر آصف علی زرداری سے پارٹی معاملات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :