سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، 6 ملزمان گرفتار

ملزمان میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے بھی شامل

منگل 15 نومبر 2016 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) کوئٹہ۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران چوری و ڈکیتی میں ملوث تین ڈاکوں سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن عبدالقادر قمبرانی نے دیگر پولیس عملے کے ہمراہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باوڑی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان رفیع اللہ بڑیچ ، رحمت اللہ عرف تور جان کاکڑ اور قسیم ترین سے دو ٹی ٹی پستول چھ کارتوس ، چھینا گیا موبائل فون اور سات ہزار روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ تینوں ملزمان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ جبکہ دو مختلف کارروائیوں کے دوران لڑائی جھگڑے کے دو مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان جانان ،محمد اکبر اور علی محمد کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

متعلقہ عنوان :