سی پیک کا عظیم منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا بلوچستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے،سردار زادہ در محمد ناصر

سی پیک کے عظیم منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، صوبائی مشیر اندسٹریز

منگل 15 نومبر 2016 22:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے سرکردہ رہنماء اور صوبائی مشیر اندسٹریزسردار زادہ در محمد ناصر نے کہاہے کہ سی پیک کے عظیم منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہورہاہے ۔ اور برسوںکی پسماندگی اور محرومیوں کا خاتمہ ہوگا ۔ ا ن خیالات کا اظہار گزشتہ دنوں گوادر پورٹ پر سی پیک کے عظیم منصوبے کے اہم تقریب سے جن سرگرمیوں کا آغاز ہورہے ہیں ۔

اس سے بلوچستان میں خوشحالی کا نیا سورج طلو ع ہوا ہے اور اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ سی پیک کے عظیم منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے اور اسے پاکستان کے دشمن قوتوں کے تمام تر سازشوں کے باوجود ممکن بنانے پر ہم وزیر اعطم نوا زشریف ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آء ی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوںنے ڈٹ کر تمام تر حالات کا مقابلہ کیا سردار در محمدناصر نے کہاکہ سی پیک کا عظیم منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا بلوچستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اور مسلم لیگ ن مزید بھی ملک کی ترقی و خوشحالی اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گازمن کرنے کیلئے کام کریگی، ۔انہوںنے کہاکہ عوام مسلم لیگ کے ساتھ ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔