پشاور،شناختی کارڈ بلاک کرنے پر معذور محنت کش نے بیوی بچوں سمیت احتجاج

منگل 15 نومبر 2016 22:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پشاور میں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر معذور محنت کش نے بیوی بچوں سمیت احتجاج کیا ہے،پشاور میں معذور شہری شفیع محمد نے اپنی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ مل کر نادرا کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا متاثرہ شخص نے شناختی کارڈ بحال نہ ہونے پر بیوی بچوں سمیت خودسوزی کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

شفیع محمد کا کہناتھا کہ دو سال سے بلاوجہ شناختی کارڈ کو بلاک کیاگیاہے،،قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث کوئی نوکری پر نہیں رکھ رہاجس کے باعث فاقہ کشی پرمجبورہیں۔

متعلقہ عنوان :