سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کی273ویں عرس مبارک کے موقع پر مقامی صحافیوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے میڈیا سیل قائم کیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 22:21

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) سندھ کے عظیم شاعر شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کی273ویں عرس مبارک کے موقع پرہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ اطلاعات کی جانب سے بھٹ شاہ میں مختلف شہروں اور مقامی صحافیوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے میڈیا سیل قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے ہمیشہ سرکاری سطح منعقد ہونے والے تفریحی ، تعلیمی ، تحقیقی اور سماجی بہبود کے پروگراموں کی تشہیر اور اس کے مثبت پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئے جدوجہد کی ہے جوکہ ان کا فرض عین بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ مٹیاری اور محکمہ ثقافت کا شکر گذار ہے جن کے تعاون سے صحافیوں کی معاونت اور خبروں کی ترت رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضلعی اطلاعات آفیسر مٹیاری سلیم احمد جتوئی ، اطلاعات آفیسر محمد صابر کاکا اور میڈیا سیل کے تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ محنت اور جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں اور حکومت سندھ اور اس کی کارکردگی کی تشہیر کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ کی طرح اپنا مثالی کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد شہزاد شیخ ، اطلاعات آفیسر محمد صابر کاکا ،اطلاعات آفیسر مٹیاری سلیم احمد جتوئی اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ عنوان :