حیدر آباد، فرائض میں غفلت برتنے پر حیسکو کے 2 ایس ڈی اوز کو جبری ریٹائر کردیا گیا

منگل 15 نومبر 2016 22:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)فرائض میں غفلت برتنے پر حیسکو کے 2 ایس ڈی اوز کو جبری ریٹائر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حیسکو حکام نے فرائض میں غفلت برتنے پر آپریشن سب ڈویژن حیسکو دوڑ کے سابق ایس ڈی او اور حالیہ حیسکو چیف آفیس میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے دفتر میں ڈیوٹی پر معمور واحد بخش نوناری اور آپریشن سب ڈویژن الیاس آباد کے ایس ڈی او سید شرافت علی کو ملازمت سے جبری ریٹار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، حیسکو ترجمان کے مطابق ان دونوں افسران کو محکمہ جاتی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ( E&D rules 1978) کے تحت ملازمت سے جبری ریٹائر کیا گیا ہے۔