ڈان کے صحافی سیرل المیڈا نے حکومت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی: لطیف کھوسہ کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 15 نومبر 2016 21:01

ڈان کے صحافی سیرل المیڈا نے حکومت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ڈان کے صحافی سیرل المیڈا نے حکومت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لطیف کھوسہ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔ لطیف کھوسہ نے دعوی کیا ہے کہ نیوز گیٹ کے معاملے میں ڈان کے صحافی سیرل المیڈا نے شریف برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی میڈیا پر لیک ہونے کے باعث پرویز رشید کو وفاقی وزارت اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :