وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری نہ دے کر عوام کے دل جیت لیے ہیں،شاہد نذیر

منگل 15 نومبر 2016 22:25

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح توانائی بحران کا خاتمہ ہے اس کیلئے ملک بھر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت شروع کیے جانے والے توانائی کے منصوبوں کی پیداوار سے توانائی بحران کا جلد خاتمہ ہوگا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ان منصوبوں سے پیدا ہونے والی1100میگا واٹ بجلی 2016کے اختتام تک نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے جبکہ 2017میں1650میگا واٹ بجلی جبکہ 2018تک 3270میگا واٹ بجلی سسٹم میں آئے گی جس سے ملک میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

شاہد نذیر نے کہا کہ حکومت تاجر و صنعتکار برادری کی مشکلا ت سے آگاہ ہے اور اسی لیے ملک بھر کی صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے اور ا نڈسٹریز کو مسلسل بجلی فراہم کی جارہی ہے نیز حکومت نے صنعتکاروں کی مشکلات کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں36فیصد اضافہ کی منظوری نہ دے کی صنعتکاربرادری و عوام کے دل جیت لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :