سالانہ پاکستان کوٹنگ شو19جنوری سے شروع ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 22:25

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بن رشید گروپ اور بی ٹو بی میڈیا کے تحت سالانہ پاکستان کوٹنگ شوآئندہ برس 19تا21جنوری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔ سالانہ کوٹنگ شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس شو میں مینو فیکچررز،فارمولیٹرز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہونگے،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :