ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ آفیسر کا چنیوٹ ریسکیو آفس کا دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:27

چنیوٹ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ آفیسر میاں رفعت ضیاء نے چنیوٹ ریسکیو 1122 آفس کا دورہ کیا،اس موقع پر ریسکیوکے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 طاہرہ خان نے انہیں گلدستہ پیش کیا، میاں رفعت ضیا نے ریسکیو کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت کا ادارہ ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے انہیں ایمرجنسی وہیکلز اور دفتر کا وزٹ کرایا جس پر انہوں نے ریسکیو 1122 چنیوٹ کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔