ڈ ی سی اوچنیوٹ کی زیر صدارت اورسیز پاکستانیزکمیٹی کا اجلاس

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لیا وہدایات جاری کیں

منگل 15 نومبر 2016 22:27

چنیوٹ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)ڈی سی او چنیوٹ محمد ایوب خان نے بتایا کہ ضلع چنیوٹ کی تینوںتحصیلوں میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے،فرد کے اجراء اور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،ڈی سی او نے کہا کہ سائلین اپنے کسی بھی مقصد کیلئے یا عملہ کی جانب سے کسی غیر قانونی تقاضے یا جائز کام میں تاخیری حربوں پر رشوت دینے کی بجائے ایسے کسی بھی واقعہ کی شکایت درج کرائیں،ان کی حقیقت پر مبنی شکایت کا فوری ازالہ اور متعلقہ ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،دریں اثناء ڈ ی سی او کی زیر صدارت اورسیز پاکستانیزکمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی لیگل اختر حیات کانجو ،ایس این اے مہر عمر حیات سپراء، محمد امتیازملک اورسیزکلرک اور دیگر ممبران و شکایت کنندگان نے شرکت کی، اس موقع پربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اورتمام فریقین کا مئوقف سننے کے بعد ضروری ہدایات جاری کی گئیں، اجلاس میںضلع چنیوٹ میں کل 13شکایات موصول ہوئیں اور تمام کے فیصلے کر دیئے گئے ۔