گوجرانوالہ میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب

منگل 15 نومبر 2016 22:27

گوجرانوالہ۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) مخصوص نشستوں کے انتخابات میں سینئر راہنما غلام دستگیر خان کے نامزد امیدوار برائے لیبر سیٹ ناصرمحمودکھوکھر47ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ اسی گروپ کی خاتون نشست پر ایم پی اے توفیق بٹ کی نامزد امیدوار مسز جمشید بٹ 6ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں ، دیگر نامزد خاتون نشستوں پر نویدہ یوسف کھوکھر 4،حمیرا کاشف 3، رانی یاسمین 4،مسز نور حیدر انصاری 3وووٹ لے کر کامیاب ہوئیں ،ٹیکنو کریٹ کی نشست پر ڈاکٹر بابر بشیر بٹ 23 ،اقلیتی نشستوں پر عاطف عزیز دل 13،یوسف کمال 12ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں اور پارٹی کارکنوں سے اپنی رہائش پرخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت اور میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور پراپیگنڈے کے باجود انہیں عوام کے دل سے نہیں نکالا جا سکا، عام انتخابات کے بعد ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابیوں کا تسلسل جاری ہے ،نواز شریف کی قیادت میں قوم کو روشن پاکستان کی منزل ضرور ملے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم پی اے توفیق بٹ ،نامزد میئر شیخ ثروت اکرام ، عامر اکرام بٹ ،نعیم یونس بٹ ،رضوان کھوکھر،ماما شہباز سمیت منتخب چیئرمین اور دیگرکارکن بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :