حکومت پاکستان نے پاک ترک اسکولز کے تمام عملے کو طیب اردگان کی آمد سے قبل ہی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر2016ء) حکومت پاکستان نے پاک ترک اسکولز کے تمام عملے کو طیب اردگان کی آمد سے قبل ہی پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کی پاکستان آمد سے قبل پاک ترک اسکولز کے ترکش عملے کو ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی سے تعلق رکھنے والے تمام عملے کو طیب اردگان کی آمد سے قبل ہی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پاکستان میں موجود تمام پاک ترک اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :