Live Updates

پانامہ دستاویزات کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ‘ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو اسے اپنا کام کرنے دیں‘ پی ٹی آئی سے اتفاق نہ رکھنے والوں کو چور اور لٹیرا کہا جاتا ہے، احسن اقبال

پیپلز پارٹی دور میں (ن) لیگ والے روز ٹی وی شوز میں آتے تھے ‘ لوگ اپنے دور کی باتیں بھول جاتے ہیں‘ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ پر حملہ بھی کر چکی ہے، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ‘ سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو اسے اپنا کام کرنے دیں‘ پی ٹی آئی سے اتفاق نہ رکھنے والوں کو چور اور لٹیرا کہا جاتا ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں (ن) لیگ والے روز ٹی وی شوز میں آتے تھے ‘ لوگ اپنے دور کی باتیں بھول جاتے ہیں‘ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ پر حملہ بھی کر چکی ہے ‘ ہمارے دور میں اخباری خبروں پر بھی سوموٹو ایکشن ہو جاتے تھے۔

وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ دستاویزات کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ پر اعتماد ہے تو اسے اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پانامہ کیس کا میڈیا ٹرائل ہو گا یا سپریم کورٹ میں ہو گا۔ تحریک انصاف سے اتفاق نہ رکھنے والوں کو چور اور لٹیرے کہا جاتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ کیس رات 8 بجے شروع ہو کر 12 بجے ختم ہو جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے دور میں (ن) لیگ والے روز ٹی وی شوز میں آتے تھے مگر اپنے دور کی باتیں بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یاد رکھیں کہ مسلم لیگ (ن) عدالت عظمیٰ پر حملہ بھی کر چکی ہے۔ ہمارے دور میں اخباری خبروں پر بھی سوموٹو ایکشن ہو جاتے تھے اور ہمارے دور میں پیپلز پارٹی دور میں عدالتیں ٹی وی ٹاک شو سنا کرتی تھی۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ چوہدری نثار نے خود کہا کہ و زیر اطلاعات کو خبر نہ رکوانے پر وزارت سے الگ کیا گیا۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات