نارووال،ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

خواتین کی15نشستوں میں سے ن لیگ کی 10امیدوار کامیاب ،، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

منگل 15 نومبر 2016 22:31

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) ضلع نارووال کی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات مکمل ہو گئے ضلع کونسل کے انتخابات میں مجموعی طور پر پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ، خواتین کی15نشستوں میں سے ن لیگ کی 10امیدوار جن میں بشری بیگم ،پروین بی بی ،دلشاد بٹ ،رقیہ بی بی ،صوبیہ منیر ،عذراسلطانہ ،شمیم اختر ،فہمیدہ بی بی ،کشور عزیز فاطمہ اور نسیم اختر جبکہ آزاد امیدواروں میں خالدہ پروین ،شاہدہ بیگم ،نذیراں بی بی ،نسرین اختر اور پاکستان تحریک انصاف کی نجمہ کوثر کامیاب ہوئیں کسان کی تین نشستوں پر مسلم لیگ ن کے محمد زرار ،آزاد امیدوار محمد یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے محمد نواز سلیم یوتھ کی ایک نشست پر جہاں زیب بخاری ،آذاد نشست پر کامیاب ہونے کی اطلاع ہے اسی طرح اقلیت کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ ن کے انوار مسیح ،پطرس مسیح ،جیمز مسیح ،آزاد امیدوار چودھری وسیم سہوترا اور جیمز رفیق عالم تحریک انصاف سے کامیاب قرار پائے واضح رہے کہ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال کے صاحبزادے احمد اقبال پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں الیکشن کے موقع پر ڈی پی او نارووال حافظ محمد کاشف اور ڈی سی او رفاقت علی نسوانہ کی جانب سے الیکشن کو پُر امن کروانے کے لیے عملی طور پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کر رکھے تھے ٹی ایم اے نارووال میں دوران پولنگ ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ ،رانا منان خان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک طارق محمود اعوان ،جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ندیم نثار چودھری کے علاوہ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کے حوالہ سے کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :