Live Updates

فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی مخصوص پچیس نشستوںکے غیر حتمی نتائج

رانا ثناء اللہ گروپ نے 13 ،چوہدری شیر علی 10 اور پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کیں

منگل 15 نومبر 2016 22:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی مخصوص پچیس نشستوںمیں سے غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے گروپ نے 13 جبکہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی سابق ایم این اے 10 ‘ اور پی ٹی آئی نے دو نشتیں حاصل کیں یہ آن لائن کے مطابق امر قابل ذکرہے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے گروپ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ بھاری اکثریت سے شکست کھا گئے۔

اسی طرح ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ضلع فیصل آباد کے سینیئر صدر میاں قاسم فاروق جن کے والد میاں محمد فاروق مسلم لیگ کے ممبر قومی اسمبلی ہیں انہیں اور سابق سپیکر صوبائی اسمبلی افضل ساہی گروپ کو بھی بری طرح شکست ہوئی یہاں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری عاصم نذیرکے بھائی سابق چیئرمین ضلع کونسل چوہدری زاہد نذیر پچیس میں سے سولہ نشستیں لے کر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے اس طرح آئندہ ضلع کونسل کے انتخابات مین چوہدری زاہد نذیر کامیاب ہونے کے امکانات واضح طورپر روشن ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکرہے صوبائی وزیر قانون اپنے امیدواروں کو جتانے کیلئے گزشتہ چند روز سے فیصل آباد میں تمام سرکاری مصروفیات چھوڑ کر مقیم تھے اور انہوں نے اپنے حمایتی ووٹرز چیئرمین یونین کونسلوںکو فیصل آباد کے بڑے ہوٹلوں میں پابند کر رکھا تھا۔ (عابد شاہ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات