ٹا سک فو رس فو ڈ نے ہو ٹلو ں اور کارخانوں کیخلا ف کر یک ڈا ئو ن رو ز انہ کی بنیا د پرشر وع ہے،نادر چٹھہ

فورس نے دو مختلف کارروا ئیو ں میں حلوہ بنانے وا لے کار خا نے اور مضر صحت مٹھائیاں تیا ر کر نے والی معروف فوڈ چین سیل کرکے 3 افراد گر فتار کر لئے ہیں،ڈی سی او ملتان

منگل 15 نومبر 2016 22:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ کی ہد ایت پر ضلعی ٹا سک فو رس برا ئے فو ڈ نے شہر بھر میں مضر صحت کھانے تیارکر نے وا لے ہو ٹلو ں اور کارخا نو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن رو ز انہ کی بنیا دو ں پرشر وع کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گز شتہ رو ز ٹاسک فورس نے دو مختلف کارروا ئیو ں میں حلوہ بنانے وا لے کار خا نے اور مضر صحت مٹھا ئیا ں تیا ر کر نے والی معروف فوڈ چین کو سیل کرکے 3 افراد گر فتار کر لئے ۔

سیکر ٹر ی آ ر ٹی اے کا شف ڈو گر کی سر برا ہی میں چیف فو ڈ انسپکٹر نعیم چنگیز ی کی ٹیم نے پہلی کارروا ئی حسن پر وا نہ روڈ پر نجی گھر میںمضر صحت سوہن حلوہ تیا ر کرنے وا لو ں کے خلا ف کی کارروا ئی کے دورا ن 5 ٹن سے زائد حلوہ اور مضر صحت کیمیکل بر آ مد ہو ئے جس پر ٹیم نے کا ر خا نے کو سیل کر کے قانو نی کارروا ئی کا آ غاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

در یں اثنا ء ٹا سک فو رس نے دوسر ی کارروا ئی میں جلال مسجد چو ک پر واقع معروف بیکری نرالا سوئٹس کے کارخانے میں چھاپہ مارا تو گندگی کے ماحول میں مٹھائیاںاور اشیاء خورد و نوش تیار کی جا رہی تھیں جس پر مذکورہ فوڈ جین کو بھی سیل کر کے موقع سے 3 افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر نے اس موقع پر وارننگ دی کہ ایک ہفتے میں تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹس صفائی کا نظام بہتر کر لیں بصورت دیگر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :