لاہور ،ملک بھر سے آئے تیس شرکاء کا والڈسٹی اتھارٹی کے تعاون سے تاریخی عمارتوں کا مطالعاتی دورہ

منگل 15 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) کمانڈنٹ سول ڈیفنس اکیڈمی عامر خان کی ہدایات پر ملک بھر سے آنے والے تیس (30) شرکاء نے سینئر ٹرینر سعدیہ احمد اور صدارتی ایوارڈ یافتہ سکائوٹ لیڈر مقصود چغتائی کی قیادت میں والڈسٹی اتھارٹی کے تعاون سے دہلی گیٹ، شاہی حمام ، مسجد وزیر خان اور دیگر تاریخی عمارتوں کا مطالعاتی دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے وال سٹی اتھارٹی کی ڈائریکٹر تانیہ قریشی، فرحان ملک، محمد جاوید سے ملاقات کی جنہوں نے ان تاریخی عمارتوں کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی اور محکمہ کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ سعدیہ احمد، مقصود چغتائی اوروفد کے دیگر اراکین نے ان تاریخی عمارتوں کو بہت پسند کیا اور وال سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :