لاہور ،پنجاب کے مختلف مقامات پر653ٹریفک حادثات،471افراد شدید زخمی، نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل ،293افراد معمولی زخمی

منگل 15 نومبر 2016 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز653ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں471افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا جب293افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران09افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 295 ڈرائیور27کم عمرڈرائیور،372مسافراور106پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ130ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 127متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد65حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگوجرانوالہ35 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل773متاثرین میں639مرد اور 293 خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں108افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور479افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 186 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں506موٹر سائیکلز، 94 آٹو رکشے،66 موٹر کاریں60مسافربسیں،31ٹرک اور89 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :