اسلام آباد ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلز لہ، عوام میں خوف وہراس

کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت5.4ریکارڈکی گئی

منگل 15 نومبر 2016 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد ،پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کی شب 9بجے کے قریب مردان ،مالاکنڈ،سوات ،دیر،نوشہرہ ،چارسدہ ،ایبٹ آباد،پھالیہ ،مینگورہ ،بونیر،کوہاٹ ،چترال ،اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک ،جہلم ،چکوال ،لاہور،سرگودھااورگردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدیدخوف وہراس پھیل گیااورلوگ آیات اورکلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت5.4ریکارڈکی گئی ،زلزلے کی گہرائی 179کلومیٹراوراس کامرکزکوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ تھا،زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہی۔

(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :