قومی اسمبلی کے NA-258 کے 24 نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخاب کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، الیکشن کمشنر سندھ

جلد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے بعد ان کی ترسیل بھی کی جائیگی، پونے 4 لاکھ کے قریب ووٹرز کیلئے 4 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں , سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیئے جائینگے ، پریزائیڈنگ کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہوں گے، میڈیا سے گفتگو