ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تو چین کا جواب کیا ہوگا؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 15 نومبر 2016 22:28

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ شروع کی تو  چین کا جواب کیا ہوگا؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں چینی مصنوعات پر تقریباً 45 فیصد ٹیکس لگانے کا عندیہ دیا تھا۔اس پر چین نے جواب دیا تھا کہ چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے سے کئی امریکی صنعتیں تباہ ہو جائیں گی۔ کل چین کی نیشنلسٹ پارٹی کے ایک اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے ادارئیے میں مزید اشارے دئیے ہیں کہ اگر چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ شروع ہوتی ہے تو چین کس طرح کے اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)


ادارئیے کے مطابق اگر چین اور امریکا کی تجارتی جنگ شروع ہوئی تو چین بوئنگ خریدنے کی بجائے ائیر بس خریدا کرے گا، چینی حکومت چین میں آئی فون اور امریکی گاڑیوں پر پابندی لگا دے گی ، چین امریکی سویا بین اور مکئی کی درآمد پر بھی پابندی لگا سکتا ہے۔اس کے علاوہ چین امریکی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے لیے جانے والے طلباء کی تعداد بھی محدود کر سکتا ہے۔ادرائیے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کبھی بھی چین کے خلاف تجارتی محاذ کھولنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
خبروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے چین کے بنے ہوئے ٹرمپ کے ماسک اور ٹوائلٹ پیپر کی برآمد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :