اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

منگل 15 نومبر 2016 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں 179 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ اباد، مانسہرہ، نوشہرہ، چترال، سوات، بٹگرام اور گردونواح میں بھی محسوس کئے گئے ‘فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔