سالانہ پاکستان کوٹنگ شو19جنوری سے شروع ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 22:38

لاہو ر نومبر2016ء: (اسٹاف رپورٹر) بن رشید گروپ اور بی ٹو بی میڈیا کے تحت سالانہ پاکستان کوٹنگ شو2017آئندہ برس 19تا21جنوری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہوگا۔اس سالانہ کوٹنگ شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جائیگی۔اس شو میں مینو فیکچررز،فارمولیٹرز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہونگے،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔

یہ شو مصنوعات کی وسیع ورائٹی کیلئے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں پینٹ،پاوٴڈر کوٹنگ،سرفیس کوٹنگ سمیت دیگر مصنوعات دستیاب ہونگی اور خریدار اپنی ضروریات کے مطابق خام مال ،تیار مصنوعات،مشینری،آلات،ٹیکنیکل لنسلٹنسی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

شو میں بی ٹو بی میٹنگ کے ذریعے نمائش کنندگان نہ صرف موثر انداز میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرسکیں گے بلکہ ان مصنوعات کیلئے خریداروں کے حصول میں بھی انہیں آسانی ہوگی،بن رشید گروپ گزشتہ تین دہائیوں سے تجربہ کار ٹیم کی مدد سے پلاسٹک انڈسٹری کیلئے خام مال اور دیگر مصنوعات کی بھرپور مارکیٹنگ کررہی ہے،بن رشید گروپ کے سی ای او معظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوٹنگ انڈسٹری کیلئے اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کے سلسلے میں ہمیں پائینیر کی حیثیت حاصل ہے اور اس شو میں ان مصنوعات کی تشہیر کے ذریعے نمائش کنندگان کو ملکی و غیر ملکی خریداروں کے حصول میں سہولت ہوگی ،تین روز تک جاری رہنے والی یہ نمائش روزانہ صبح نو تا شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ، نمائش میں 225سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کرینگے جبکہ نمائش میں آنے والے شرکاء کی تعداد4ہزار سے زائد رہنے کی توقع ہے ،شو میں ایک کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین کوٹنگ انڈسٹری کے نئے رجحانات سے متعلق خیالات کا اظہار کرینگے اور حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دینگے،کانفرنس کا ایجنڈا کوٹنگ انڈسٹری کی جانب سے ترقی کیلئے ”تکینکی جدت،نئے میٹیریل اور موثر میتھوڈولوجیز“ اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :