گلگت بلتستان میں قانون کی بالا دستی کامنفرد اور مثالی مظاہرہ ،ایس ایچ او نے محکمہ برقیات کی فیوزنگ ٹیم کی درخواست پر ایس پی کے بیٹے سمیت چار افراد کو تھانے میں بند کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 22:45

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)گلگت بلتستان میں قانون کی بالا دستی کامنفرد اور مثالی مظاہرہ ،ایس ایچ او نے محکمہ برقیات کی فیوزنگ ٹیم کی درخواست پر ایس پی کے بیٹے سمیت چار افراد کو تھانے میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو شہر میں بجلی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کیلئے محکمہ برقیات کی خصوصی فیوزنگ ٹیم مصروف عمل ہے اور منگل کے روز جب فیوزنگ ٹیم ہر گسہ ایریا میں فیوزنگ کیلئے گئی تو SPکے بیٹے سمیت چار افراد نے ہوائی فائرنگ کر کے فیوزنگ سے باز رکھنے کی کوشش کی جس پر محکمہ برقیات کے عملے نے تھانے میں کاروائی کیلئے درخواست دی ہے اور سٹی تھانے کے ایس ایچ اونے قانون کی بالا دستی کی منفرد مثال قائم کر تے ہوئے اپنے ہی SPکے بیٹے سمیت چار افراد کو تھانے میں بند کر دیا ہے ۔

ادھر آخری اطلاعات آنے تک دونوں فریقین کے درمیان صلح صفائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔