لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے حوالے سے کرکٹ اورٹینس میچزکاانعقاد

منگل 15 نومبر 2016 22:49

لاہور ہائی کورٹ کی 150 سالہ تقریبات کے حوالے سے کرکٹ اورٹینس میچزکاانعقاد
ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے قیام کو 150 سال مکمل ہونے کے حوالے سے ضلعی عدلیہ ملتان کے زیر اہتمام تقریبات اور کھیلوں کے مقابلہ جات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گزشتہ روز سپورٹس گرائونڈ ملتان میں کرکٹ اور ٹینس کے میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی عدلیہ ملتان اور مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے معزز ججز صاحبان نے شرکت کی۔

کرکٹ میچز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی قیادت میں ملتان کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔ سول جج اطہر جاوید کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ قبل ازیں جوڈیشل کمپلیکس میں بھی ضلعی عدلیہ کی جانب سے ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میںسینئر سول جج خالد اقبال خان اورسول ججز عبدالمنان قریشی سمیت دیگر ججز نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :