پنجاب ریونیو اتھارٹی نے محصولات کی عدم ادائیگی پر شاپنگ مال، کیٹرنگ اور ہائوسنگ سکیم کو سیل کر دیا

منگل 15 نومبر 2016 22:49

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایڈیشنل کمشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی جنوبی پنجاب ذیشان نذیر خان نے محصولات کی عدم ادائیگی پر شاپنگ مال، کیٹرنگ اور ایک ہائوسنگ سکیم کو سیل کر دیا ہے۔ جن میںلبر ٹی ایونٹس کیٹرنگ اولڈ چونگی نمبر 8 ،اورینٹ مال خانیوال روڈ اورصیا م سٹی ہائوسنگ سکیم وہا ڑ ی روڈ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ذیشان نذیر خان نے کہا کہ ریونیو کی وصولی کے دوران کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

شاپنگ ہالز اور کالونی مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محصولات بروقت ادائیگی میں رکاوٹ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی سفارش کارِ سرکار میں رکاوٹ اور مزاحمت تصور ہو گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سکیموں کے خلاف محصولات کی عدم ادائیگی پر کارروائی جاری رہے گی اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :