بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ ،ضلع وہاڑی سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی اکثریت کامیاب‘غیر حتمی، غیر سر کاری نتا ئج

منگل 15 نومبر 2016 22:49

وہاڑی۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کا دوسرے مرحلہ ، وہاڑی سے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی اکثریت کامیاب ہو گئی، غیر حتمی، غیر سر کاری نتا ئج کے مطا بق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ میں ہونے والے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) امیدوار سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی 67ووٹ حاصل کرکے کا میاب ہو گئے ،ان کے مد مقابل مسلم لیگ(ن) کے رُکن قومی اسمبلی طاہر اقبال چودھری کے حمایت یافتہ امیدوار رضوان خاں ڈاھا ایڈووکیٹ 33ووٹ حاصل کرسکے ، ضلع کونسل میں ٹیکنو کریٹ کی ایک ہی سیٹ ہے ،دونوں امیدواروں کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا، خواتین کی مخصوص 15نشستوں کیلئے 22خواتین کے درمیان مقابلہ تھا جن میں4خواتین خالدہ پروین ، راشدہ پروین ، عاصمہ غیاث رانا اور عنبرین کوثر رانا نے آٹھ آٹھ ووٹ ، 3خواتین سرفراز بیگم ، سمیر ا نو شین اور نا زیہ تحسین سات سات ، تین خواتین ریاض الہٰی ، کو ثر پروین زوجہ ارشاد احمد اور کا شفہ کنول نے چھ چھ ، 2خواتین کوثر پروین زوجہ محمد ایوب اور نسرین فاطمہ نے پا نچ پا نچ ووٹ حاصل کرکے کا میاب قرار پا ئیں جبکہ چار خواتین نے چار چار ووٹ حاصل کیے، یوتھ کی واحد نشست پر اکرام سیف چٹھہ63ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ،کسان کی تین مخصوص نشستوں پر ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سلمان عرفان چٹھہ نی38، آزاد امیدوار طالب حسین ڈھڈی 26اور مسلم لیگ(ن) کے پرویز اختر 26ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پا ئے ، اقلیتوں کی پا نچ مخصوص نشستوں پر 10امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جن میں سے مبارک جمال 20ووٹ ، کالب کے ڈین 18ووٹ ، پی ٹی آئی کے وسیم مسیح 16ووٹ البرٹ پطرس 15ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ 12امیدواروں جاوید مسیح اور نذیر مسیح رندھاوا نے 11,11ووٹ حاصل کیے جن کے درمیان فیصلہ ریٹرننگ آفیسر کرے گا ،اسی طرح خواتین کے مخصوص نشستوںمیں سے ایک نشست پر بھی خواتین کے ووٹ برابرہونے کی وجہ سے فیصلہ بعد میں کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :