کوئٹہ ، سانحہ 8 اگست کے بعد بنچ کے رویہ پر ہماری کڑی نظر ہے،عبدالغنی خلجی

وکلاء کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا نئے کلاء کے اعزاز میں ٹی پارٹی سے خطاب

منگل 15 نومبر 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی خلجی نے کہا ہے کہ سانحہ 8 اگست کے بعد بنچ کے رویہ پر ہماری کڑی نظر ہے وکلاء کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے وکلاء کی اصل نمائندگی کرنیو الا پروفیشنل لائر ز پینل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کچہری بار روم میں نئے ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے لائسنس یافتہ وکلاء کے اعزاز میں ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ممبر بلوچستان بارکونسل اور پروفیشنل لائرز پینل کے آرگنائزر سلیم لاشاری ‘ علی کاکڑاوردیگروکلاء نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء کے حقوق کو تحفظ دینا پروفیشنل لائرز پینل کی اولین ترجیحات میں سے ہے جس کیلئے ہم کسی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کے دبائو میں آئیں گے پروفیشنل پینل کے ساتھیوں نے ہمیشہ وکلاء کی آواز اور حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے سانحہ 8 اگست کے بعد بنچ کے رویہ پر ہماری کڑی نظر ہے جس سے یہ صاف ظاہر کہ وہ بار میں فاصلہ پیدا کررہے ہیں اور وکلاء کے حقوق پر اصولی موقف سے روگردانی کررہے ہیں ہم یہ واضح کرانا چاہتے ہیں اس میں جوڈیشل کمیشن کا ممبر جو کہ وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے اصل میں بنچ کے ڈکٹیشن پر چلتا ہے اور آنکھیں بند کرکے اپنے اصولی موقف سے روگردانی کرتے ہیں جو کہ وکلاء کیلئے محرومی کا اصل سبب بن رہا ہے اور اپنے اصل فرضیات میں وکلاء کے ساتھ خیانت کررہے ہیں بنچ نے وکلاء کیساتھ ہر قسم کے رابطہ کا قدغن لگایا ہے جس سے یہ واضح ہو گیا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وکلاء کی اصل نمائندگی کرنے والا پروفیشنل لائرز پینل ہے اور پینل کے وکلاء کے حقوق پر کوئی سودا بازی نہیں کی

متعلقہ عنوان :