Live Updates

قطر اور لاہور کے شہزادے ایک دوسرے کوکروڑوں دینے کی باتیں منظر عام پر آئی ہے، تحریک انصاف بلوچستان

منگل 15 نومبر 2016 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سنیئر نائب صدر میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے قطر اور لاہوری شہزادے مل کر جو ایک دوسرے کو تحفے اور کروڑوں روپے دینے کی باتیں منظر عام پر آئی ہے ان کا کوئی منتقل کرنے یا دینے کا قانونی طریقہ کار بھی ہوگا پانامہ لیکس سمیت دیگر عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو صاف اور شفاف طریقے سے تحقیقات کے بعد ملک و قوم کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرکے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مختلف وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا میر محمد اسماعیل لہڑی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ہر دور میں برسراقتدار آکر ملک و قوم کی دولت کو بے دریغ طریقے سے لوٹ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی بجائے ذاتی مفادات اور اپنی عیاشیوں سمیت اپنے سرمایہ کو بڑھانے کے لئے خرچ کیا پانامہ لیکس میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کا نام آنے کے بعد ان کا کوئی اخلاقی جواز اقتدار کی کرسی پر براجمان رہنے کے لئے نہیں بنتا اور اب بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے حالانکہ پاکستانی قوم با شعور ہے وہ حق و سچ میں فرق کرنا جانتے ہیں کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے قطر اور لاہوری شہزادے کی جانب سے جو تحفے تحائف کے حوالے سے باتیں اور ریکارڈ منظر عام پر لایا جارہا ہے ان کے دیئے جانے کا کوئی قانونی ریکارڈاور جواز بھی ہونا چاہیے کہ دونوں شہزادے تحفے تحائف دیتے ہے لیکن مذکورہ رقوم کس طرح دوسرے ممالک منتقل ہوتی ہے اس کے کوئی قانونی قواعد و ضوابط اور تقاضے پورے نہیں کئے گئے جبکہ حکمران جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی حکمرانوں کو پانامہ لیکس سمیت کسی بھی کرپشن کے کیس میں راہ فرار حاصل کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دے گی کیونکہ عوام حقیقت جاننا چاہتے ہیں اس لئے ملک وقوم سے کرپشن کے خاتمے کے لئے حقیقی اقدامات کی ضرورت ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات