شریف فیملی جھوٹ بول کر جال میں خود ہی پھنس رہی ہے،لطیف کھوسہ

سر المیڈا وعدہ معاف گواہ بن چکا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں،(ن) لیگ کی حکومت کا اخلاقی جنازہ نکل چکا،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 22:53

شریف فیملی جھوٹ بول کر جال میں خود ہی پھنس رہی ہے،لطیف کھوسہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ شریف فیملی جھوٹ بول کر جال میں خود ہی پھنس رہی ہے،سر المیڈا وعدہ معاف گواہ بن چکا ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں،(ن) لیگ کی حکومت کا اخلاقی جنازہ نکل چکا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ پانامہ کیس میں پیش کئے گئے خط میں خیالات کا اظہار کیا گیا،شواہد پیش نہیں کئے گئے اس خط کی کوئی اہمیت نہیں ہے،شریف خاندان کے ثبوت ان کے خلاف جارہے ہیں۔

انہوں نے پہلے کبھی قطر یا کسی قطری شہزادے کا ذکر نہیں کیا افسوس ہے کہ اب قطری شہزادے کو کیس میں شامل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور وزراء کے بیانات میں واضح تضادات ہیں۔

(جاری ہے)

شریف فیملی جھوٹ بول کر جال میں اور بھی پھنس رہی ہے۔شریف خاندان کی دبئی میں فیکٹری ڈیفالٹ کردی گئی تھی پھر فروخت کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ چور اپنے نام پر جائیداد نہیں رکھتا یہ لوگ ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئی100جھوٹ بولیں تو اور پھنستے چلے جائیں گے ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ پاکستان سے پیسہ قانونی طریقے سے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خبر لیک میں سرل المیڈا وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے ان کے گلے کا پھندا سخت ہوگیا ہے ان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :