دبئی:3,791نئی پارکنگ کی جگہیں شہریوں کے لیے تیار

بدھ 16 نومبر 2016 09:25

دبئی:3,791نئی پارکنگ کی جگہیں شہریوں کے لیے تیار

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ): ڈپارٹمنٹ آف میونسپل افئیرز اینڈ ٹرانسپورٹ ( ڈی ایم اے ٹی ) کے ترجمان کا کہناہے کہ پیر کے روز سے 3,791پارکنگ کی جگہیں شہریوں کے لیئے فراہم کر دی گئی ہیں۔یہ پارکنگ لاٹس E21,،E28,اور E29 کے قریب بناےئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

E21 سلطان بن زید کی سٹریٹ نمبر 1پر ہے اس جگہ اور اس کے اطراف میں 1,711جگہیں خالی پیڈ پارکنگ میں تبدیل کی گئی ہیں۔

سیکٹرE28کی تیسری سٹریٹ ، دیہان، شیخ زید بن سلطان سٹیٹ اور سلطان بن زید سٹریٹ کے اطراف میں 962جگہیں پیڈ پارکنگ کے لیے مختص کی گئی ہیں۔E29 سٹریٹ کے قریبی علاقوں میں 1,118جگہیں پارکنگ کے لیے مختص کر دی گئی ہیں ۔ ان پارکنگ لاٹس کے پاس پارکنگ انسپکٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اب ان جگہوں پر پیڈ پارکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔