جدہ: ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے والے ٹور اپریٹر کو 900کوڑوں کی سزا

بدھ 16 نومبر 2016 09:34

جدہ: ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے والے ٹور اپریٹر ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوانے اور ملازمت سے نکالنے کی دھمکیاں دینے کے جرم میں ایک عرب ٹور آپریٹرکمپنی کے ڈائریکٹر کو ڈیڑھ سال قید اور 900 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میں بتایا ہے کہ عرب ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب کے ویزے فراہم کرنے والی کمپنی کے ایک عرب ڈائریکٹرنے ساتھیوں کے سامنے ایک ایشیائی ملازم کی زبردستی داڑھی منڈوائی اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کی دھمکی دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی شہری کو کئی بار ملازم سیداڑھی شیو کرانے کا کہا مگر اس نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے حکم پرداڑھی منڈوانے سے انکار کردیا۔ اس پر ڈائریکٹر نیطیش میں آکر دیگر ملازمین کے سامنیملازم کی داڑھی زبردستی منڈوا دی۔ ملزم نے دھمکی دے رکھی تھی کہ اگر اس نے داڑھی نہ منڈوائی وہ اسے نوکری سے نکال دے گا۔ملزم کی ایک خاتون وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے موکل کی طرف سے کسی شخص کو یہ کہنا کہ وہ اپنی داڑھی شیو کرے قانونا جرم نہیں۔ تاہم عدالت میں کیس جانے کے بعد ملزم کو ایک سال چارہ ماہ قید اور نو سو کوڑوں کی سزا سنائی گئی ہے۔