ہوٹل ریسپشنسٹ کسٹمر کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے پکڑ ا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 09:42

ہوٹل ریسپشنسٹ کسٹمر کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے پکڑ ا گیا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16نومبر 2016ء): دبئی پولیس نے کسٹمر کا کریڈٹ کارڈ شاپنگ کرنے کے لیے استعمال کرنے والے ہوٹل ریسپشنسٹ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو خبر دار کیاہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کریڈٹ کارڈ کی معلومات کسی کو بھی نہ فراہم کریں۔خاص طور پر سی وی وی کوڈ کی معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ غیر ملکی شہری کا کہناہے کہ اس بنک سے ایک پیغام آیا کہ اس کے 4000درہم نکلوائے گئے ہیں۔ لیکن اس نے خود تو نہیں نکلوائے تھے۔متاثرہ شہری کا کہناتھا کہ اس سے ہوٹل سے فون آیا تھا اور کسی نے اس کا سی وی وی کوڈ مانگا تھا ۔پولیس نے تحقیقاٹ کیں تو پتہ چلا کہ ہوٹل کے ریسپشنسٹ نے کارڈ کے کوڈ کا استعمال کیا ہے اور اس نے کارڈ کا استعمال کر کے 4000درہم نکلوائے تھے۔