230 سے زائد گودام قوانین کی خلاف ورزی پر سِیل اور مالکان پر جرمانے

بدھ 16 نومبر 2016 09:50

230 سے زائد گودام قوانین کی خلاف ورزی پر سِیل اور مالکان پر جرمانے

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر 2016 ):جدہ کے نواح میں 234گوداموں میں میونسپیلٹی حکام کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزیاں پائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جدہ میونسپلیٹی حکا م نے مختلف گوداموں میں خلاف ورزیوں میں ایک ہی گودام میں متعدد چیزوں کو رکھنا ، جبکہ اس کے لیے الگ جگہیں ہونا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

متعد د گوداموں میں چیزیں ٹھنڈی کرنے کے لیے مطلوبہ معیار کے فریزر اور ایک ہی جگہ پر متعدد کھانے پینے کی اشیا کو رکھنا شامل ہیں۔متعد د گوداموں میں آگ لگنے سے بچنے کے انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔ جبکہ متعدد کمپنیوں کے گوداموں کے ساتھ غیر ملکی شہریوں کو رہائش دی گئی تھی جو کہ غیر قانونی ہے ۔