موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد کر ا لیا، عراقی وزارت داخلہ

بدھ 16 نومبر 2016 11:00

موصل کا ایک تہائی حصہ داعش کے قبضے سے آزاد کر ا لیا، عراقی وزارت داخلہ
بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) عراقی فورسز نے داعش کے زیر قبضہ ملک کے شمالی شہر موصل کا ایک تہائی سے زائد حصہ اس کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ موصل کے مشرقی حصے کا نصف سے زائد آزاد کرایا جا چکا ہے۔ عراق میں داعش کے مضبوط گڑھ موصل کو اس گروپ سے آزاد کرانے کے لیے عراقی فورسز نے آپریشن کا آغاز 17 اکتوبر کو کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے موصل کے شمال، جنوب اور مشرق کی جانب سے اس شہر پر چڑھائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :