امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، یمنی حکومت

بدھ 16 نومبر 2016 11:00

صنعا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) یمنی وزیر خارجہ عبدالمالک المخلافی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکی وزیر خارجہ کی طرف سے یمن میں جنگ بندی اور ایک اتحادی حکومت کے قیام کے اعلان میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

(جاری ہے)

کیری کی طرف سے ابوظہبی کے دورے کے دوران کہا گیا تھا کہ یمنی خانہ جنگی کے فریقین 17 نومبر سے جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں اور وہ ایک اتحادی حکومت کے قیام کے سلسلے میں کام کرنے پر تیار ہیں۔ یمنی وزیر خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کی حکومت کیری کے اعلان کے بارے میں آگاہ ہے نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :