دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپانی فوجی پہلی بارجنوبی سوڈان میں

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

دوسری عالمی جنگ کے بعد جاپانی فوجی پہلی بارجنوبی سوڈان میں
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ جاپانی فوجی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ ملکی وزیر اعظم شینزو آبے کے مطابق یہ فوجی جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی فوجیوں کو صرف انتباہی فائرنگ، جان لیوا خطرات کے ردعمل اور دشمن کے حملے کی صورت میں ذاتی دفاع میں کارروائی کی اجازت ہے۔ مارچ میں جاپان کی دفاعی پالیسیوں میں ترامیم کی گئی تھیں، جسے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ناقدین کا مؤقف ہے کہ اس ترمیم کے ساتھ ٹوکیو حکومت نے دوسری عالمی جنگ کے بعد امن پسند آئین کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں۔