داعش کے حامیوں کے خلاف جرمنی بھر میں چھاپے

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

داعش کے حامیوں کے خلاف جرمنی بھر میں چھاپے
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پولیس نے جرمنی کی سولہ میں سے دس علاقائی ریاستوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف چھاپے مارے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارے گئے دو سو سے زائد چھاپوں داعش کو ہدف بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ان چھاپوں کے دوران انتہاپسند نظریات کے حامل افراد کے مکانات اور دفاتر کی تلاشی لی گئی۔ شبہ ہے کہ ان لوگوں کی ہمدردیاں اور مبینہ رابطے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے ان چھاپوں کی تصدیق کی ہے اور ’’اصل اسلام‘‘ نامی تنظیم پر پابندی کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :