پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

کرائسٹ چرچ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ موجود ہیں اور پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کرینگے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ زلزلے سے متاثرہ کرائسٹ چرچ میں ہی شیڈول ہے۔ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق (کپتان)، اظہر علی، سمیع اسلم، شرجیل خان، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، اور عمران خان سینئر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی اور کیویز کے دیس میں موجود پاکستانی مینز اور ویمنز ٹیم کے تمام اراکین بالکل محفوظ ہیں۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ ٹور میچ کھیلنے کیلئے نیلسن میں موجود تھی لیکن بارش کے سبب تین روزہ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے ہی ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ (آج) سے 21 نومبر تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر تک سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :