جاسٹا کے باوجود امریکا میں سعودی سرمایہ کاری کو استثنیٰ حاصل

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) مریکا میں حال ہی میں کانگریس کے منظور کردہ دہشت گردی ایکٹ ( جاسٹا) کے باوجود سعودی سرمایہ کاری کو خود مختارانہ استثنیٰ حاصل ہوگا اور امریکا میں کی جانے والی سعودی سرمایہ کاری پر کچھ فرق نہیں پڑے گا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی ای) کے مطابق مرکزی بنک ( سعودی مالیاتی ایجنسی ،ساما) کے گورنر نے کہا ہے کہ امریکا میں سعودی سرمایہ کاری پر اس قانون کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بنک کا سعودی کرنسی ریال کو ڈالر سے لاتعلق کرنے یا کرنسی کے تبادلے کی شرح میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ساما کے گورنر ڈاکٹر احمد بن عبدالکریم الخلیفی نے مرکزی بنک کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کہا ہے کہ سال 2015ء کے دوران میں قومی معیشت میں مثبت انداز میں بڑھوتری جاری رہی ہے اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے اعدادوشمار اس اضافے کے مظہر ہیں۔گذشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب کی جی ڈی پی کی شرح 3.5 فی صد رہی ہے

متعلقہ عنوان :