ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب ، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام میں رکاوٹ بنے گا، اسرائیل

بدھ 16 نومبر 2016 11:02

ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب ، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام میں رکاوٹ بنے گا، ..
تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) اسرائیلی حکومت کے وزیر تعلیم اور انتہا پسند جماعت جیوش ہوم پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ نے دعوی کیا ہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر کا موقف ، آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کو روکنا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو کی قیادت میں حکومتی اتحاد میں شامل وزیر تعلیم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ٹرمپ کی کامیابی کا مطلب یہ ہے کہ فلسطینی ریاست کا دور لد گیا۔ نفتالی بینیٹ نے امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار کی کامیابی پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جیت اسرائیل کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے نعرے سے دستبردار ہوجائے کیونکہ ملک کے وسط میں یہ ریاست ہماری سکیورٹی اور نصب العین کو نقصان پہنچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :