روس میں قبل از وقت صدارتی انتخاب بارے خبروںکی تردید

بدھ 16 نومبر 2016 11:06

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) روسی صدر کے ترجمان نے ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات سے متعلق خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دی متری پسکوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی سختی کے ساتھ تردید کی کہ کریملن میں ہونے والے کسی اجلاس میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کے بارے میں غور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :