فرانس میں کسانوں کا سڑکوں پراحتجاج

بدھ 16 نومبر 2016 11:06

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سیکڑوں فرانسیسی کسانوں نے زرعی مراعات کے خاتمے سے متعلق یورپی یونین کی تجاویز کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔تقریبا ڈیڑھ ہزار کسان جنوب مغربی فرانس کے مرکزی شہر مونٹاؤبین کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے یورپی یونین کی تجاویز کو اپنے حقوق پر ڈاکہ زنی قرار دیا۔ کسانوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پورپی یونین کی تجاویز کے خلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زرعی علاقوں کی درجہ بندی کی تجویز کو ہرگز قبول نہ کرے۔قابل ذکر ہے کہ یورپی یوین کی تجاویز کے مطابق کم فصلیں پیدا کرنے والے کسانوں کو دی جانے والی مراعات ختم کردی جائیں گی۔ فرانس میں ہر کسان کو سالانہ سات سے بارہ ہزار یورو کی امدادی رقم فراہم کی جاتی ہے۔ فرانس کی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ زرعی علاقوں کی درجہ بندی کی فہرست شائع کی تھی جس کے تحت ایک ہزار سے زائد زرعی علاقے سرکاری سطح پر دی جانے والی مراعات سے محروم ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :